ڈگلس پورہ ،ریگل روڈ پر دوبارہ تجاوزات کرنے پر درجنوں دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن’ کمشنر راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ریگل روڈ’ ڈگلس پورہ اور دوبارہ تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے دکانوں کے باہر سامان قبضہ میں لیکر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ شہر کے 8بازاروں سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خاتمہ کی مہم جاری رہے گی’ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ریگل روڈ’ ڈگلس پورہ’ چوک گھنٹہ گھر اور اس کے ملحقہ بازاروں میں وزٹ کیا تو تاجروں نے دکانوں کے باہر سامان رکھ کر دوبارہ تجاوزات کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا بار بار منع کرنے کے باوجود تجاوزات کرنے والے عادی دکانداروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں