چارٹر بینک سے چنیوٹ بازار تک روڈ ون وے کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری ریلوے روڈ سٹی صدر پیپلز ٹریڈر سیل آفتاب احمد نے کہا کہ کچری بازار کو خوبصورت بنانے کیلئے سرکلر روڈ کے تاجروں کا معاشی قتل کرنے کی بجائے انتظامیہ بغیر خرچ کیے خوبصورت بنا سکتی ہے۔ چینوٹ بازار سے چارٹر بنک چاک تک ٹریفک کو ون وے کر کے اس کو مال روڈ بنایا جا سکتا ہے جس سے ٹریفک کا ہجوم کنٹرول ہو سکتا ہے، ماضی میں بھی یہ روڈ ون وے رہ چکا ہے جب ٹریفک کا دبائو کم ہوتا تھا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کسی بھی توڑ پھوڑ سے بہتر ہے۔ چارٹرڈ بینک چوک سے چنیوٹ بازار تک روڈ سے ڈیواڑر کو ختم کرکے ون وے کیا جائے تاکہ سڑک کشادہ ہونے سے مال روڈ جیسا ماحول دیکھنے کو ملے گا۔ تاجروں کا معاشی قتل بھی نہیں ہوگا اور حکومت بڑے خرچے سے بچ جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں