ایم ڈی واسا مون سون سیزن کی تیاریوں کیلئے متحرک،نئی مشینری اور گاڑیاں فیصل آباد پہنچ گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا مون سون سیزن کی تیاریوں کیلئے متحرک ہو گئے اور ان کی خصوصی کاوشوں سے نئی مشینری اور گاڑیاں فیصل آباد پہنچ گئیں ہیں جن میں نئی 2ڈیجیٹل ڈی سلٹنگ گاڑیاں واسا فیصل آباد کے فلیٹ میں شامل ہو گئیں جبکہ جیٹر، سکر، ڈی واٹرنگ سیٹس کی تزئین و آرائش بھی مکمل کر لی گئی اس کے ساتھ ساتھ کسی خرابی یا مرمت کے باعث کھڑی گاڑیوں کو بھی مکمل بحال کردیا گیا۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسانے کہا ہے کہ نکاسی آب کے لئے استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں مکمل آپریشنل ہیں اور آئندہ مون سون سیزن کے دوران بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم برسات کے دوران بارشی پانی کی فوری نکاسی ترجیح ہو گی جس کے لئے تمام مشینری اور گاڑیاں فنکشنل کی گئی ہیں اور شہریوں کو سیوریج نکاسی امور میں مکمل ریلیف دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں