ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا صدیق لالی پارک لالیاں کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کا صدیق لالی پارک لالیاں کا دورہ ، پارک کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید، سی او ایم سی لالیاں کو پارک میں شہریوں کے مزید بینچز رکھوانے ، موسم کے مطابق شجر کاری کروانے ، صفائی ستھرائی، مناس لائٹنگ ،نئی ڈسٹ بنز رکھوانے اور عوام الناس کے لیے صاف ستھرے واش رومز مکمل طور پر فنگشنل رکھوانے کی بھی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر نے پارک میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ پودا بھی لگایا ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ریڑھی بازار کا بھی وزٹ کیا اور ریٹ لسٹوں ،اشیا کے معیار کو چیک کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بازار کی جامع صفائی کی بھی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر نے پارک اور ریڑھی بازار کے اطراف کی دکانوں پر پراپر ایک ڈیزائن کے بورڈز لگوانے اور ریسٹورنٹس پر معیاری اشیا کی فروخت بارے بھی ہدایات جاری کیں اور فوڈ اتھارٹی کو ان ریسٹورنٹ/ فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی مکمل انسپکشن کرنے کا بھی حکم جاری کیا ،انکا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ بعد دوبارہ وزٹ ہو گا صفائی اور معیار کا خیال نہ رکھنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور دکانیں بھی سیل کر دی جائیں گیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں