سونے کی قیمت میں 8600روپے اضافہ

لاہور(بیورو چیف)پاکستان میں ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں 8600روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا،ہفتے کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 481862روپے کی سطح پر بند ہوئی ۔ اس سے گزشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت 473262 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 413118 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ گزشتہ ہفتے دس گرام سونے کی قیمت 405745 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ اس کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ رہا ۔ موجودہ ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4595 ڈالر فی اونس رہی جو گزشتہ ہفتے 4509 ڈالر فی اونس تھی۔ملک میں گزشتہ ہفتے میں چاندی کی قیمت 9482 روپے فی تولہ کی سطح پر بند ہوئی۔ اس سے گزشتہ ہفتے فی تولہ چاندی کی قیمت 8465 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں