خاتون کو ہراساں اور تشدد کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار )زبردستی گھرمیں گھس کر خاتون کو تشددکا نشانہ بنانے اورہراساں کر نے والاقانون کی زد میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر336ج ب کی مدیحہ اقبال اپنے گھر میں موجود تھی کہ بلال نامی شخص اس کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جس نے خاتون کو ہراساں کر تے ہوئے تشدد کانشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزم کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی جس پر وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں