حارث رؤف اور فن ایلن کی دلچسپ نوک جھونک

سڈنی(سپورٹس نیوز)بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹار کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی پرتھ اسکارچرز کے اوپنر فن ایلن کی دلچسپ جھونک ہوئی ہے۔بگ بیش لیگ کے 39ویں میچ میں پرتھ اسکارچرز نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے دیا جانے والا 131 رنز کا ہدف باآسانی 16.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔رچرڈسن کو 4 وکٹیں حاصل کرنے اور تین کیچز پکڑنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا حارث رؤف اور فن ایلن کے درمیان دلچسپ جھونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیسرے اوور کے اختتام پر حارث رؤف نے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود فن ایلن کو دھکا دیا پھر دونوں مسکرانے لگ گئے۔واضح رہے کہ میچ میں حارث رؤف نے چار اوور میں 23 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں