گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے رہائشی اکبر کی 32سالہ اہلیہ شازیہ کا سسرال میں اکثر جھگڑا رہتا تھا،جس کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھی اور گزشتہ روز بھی کسی بات پر اس کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کرگندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی تو ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں