2شہریوں کیساتھ سوا 2کروڑ کا فراڈ،دیور نے بھابھی کا ٹریکٹر ہتھیا لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک افراد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو شہریوں سے سوا دو کروڑ لے اُڑے’ جبکہ بھائی کو زہر دیکر مارنے کا ڈرامہ رچا کر بھاوج کا ٹریکٹر ہتھیا لیا’ 172 گ ب کے رہائشی عمر حیات نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم طاہر نے پراپرٹی کا کاروبار کرنے کا جھانسہ دیکر ایک کروڑ 55لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ جبکہ 365 گ ب کے رہائشی محمد سلیم کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم امام دین نے کاروبار کیلئے 65لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا۔ علاوہ ازیں 136 رب کی رہائشی صائمہ بی بی بیوہ ریاض نے بتایا کہ اس کے خاوند نے ٹریکٹر ٹرالی لے رکھا تھا اور 13جولائی 2024ء کو اس کا خاوند فوت ہو گیا تو اس کے دیور فیاض نے بھائی کو زہر دیکر مارنے کا ڈرامہ کر کے اس کے خلاف درخواست دی اور لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر لے گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں