2رکنی چور گینگ گرفتار،24موٹر سائیکلیں برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی میاں واجد حسین نے موٹرسائیکل چور گینگ کے 2رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری کی جانیوالی لاکھوں روپے مالیت کی 23 موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ برآمد کر لیا اور مزید برآمدگی کیلئے بازپرس کا عمل جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی میاں واجد حسین نے اپنے علاقہ میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث ماتحت عملہ کو خصوصی ڈیوٹیاں لگائیں اور موٹرسائیکل چوروں کو قابو میں لایا جا سکے۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی میاں واجد نے موٹرسائیکل چور گینگ کے دو رکنی گروہ حیدر اور لکھو کو گرفتار کر کے بازپرس کی تو انہوں نے دوران تفتیش 23موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ چوری کرنے کا اعتراف کر کے 27لاکھ سے زائد مالیت کی موٹرسائیکلیں برآمد کروا دیں اور ان سے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس کا عمل جاری ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے موٹرسائیکل چوروں کے گروہ کو گرفتار کر کے لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد کرنے پر ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی میاں واجد حسین اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں