قرآن و سنت کی تعلیمات کو سمجھنا اور عمل کرنا نجات کا ذریعہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و کاروباری شخصیت رانا عبدالحسیب ٹیپو اور حاجی رانا قمر شہزاد ٹیپو کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ‘ محفل میلاد مصطفی ۖ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرمفتی پیر محمد مظہر فرید شاہ نے کہا کہ حضور اکرم ۖ کی ذات مبارکہ کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے’عشق رسولۖ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ‘ اگر ہم اپنی زندگی سیرت طیبہ کے مطابق گزارتے ہیں تو یہی ہمارے لئے حقیقی نجات ہے ‘انہوں نے کہا کہ ذات مصطفیۖ سے محبت کرنے کے بعد ان کی تعلیمات کو سمجھنا اور عمل کرنا اہم ہے’ حضور نبی کریم ۖکی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور آخرت کیلئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے’ آقا دوجہاںۖ سے محبت ہمارے ایمان کا اہم جزو ہے’ مسلمانان عالم سرور کائنات احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ حب رسول ۖدین حق کی شرط اوّل ہے’ حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’ امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے۔ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے۔ خود کو اسوہ رسول ۖکے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ اس موقع پر ملک کے معروف ثناء خواں رسولۖ عبدالرئوف روفی نے حاضرین کے دلوں کو نورایمانی سے منور کیا اور نبی کریمۖ کی شان اقدس میں عقیدت کے پھول پیش کر کے سماں باندھ دیا’ نقابت کے فرائض خاور عظیم نگینہ نے ادا کئے’ محفل میلاد مصطفی ۖ میں صاحبزادہ حسن رضا ‘ایم پی ایز چوہدری اسد محمود’ چوہدری لطیف نذر گجر’ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ خاور عظیم نگینہ’ الحاج منیر احمد نورانی’ حاجی رانا زولفقار علی ‘ چوہدری ریاض کموکا’چوہدری علی اختر’حاجی محمد اسلم’ آفتاب بٹ’ محمد اسلم راہی کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں