8

گل پلازہ میں آتشزدگی سندھ حکومت کی غفلت قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے گل پلازہ کراچی میں آتشزدگی سے جاں بحق اور جھلسنے کے واقع کوسندھ حکو مت کی غفلت قرار دیااورکہاکہ70سے زائد افراد کے لاپتہ ہونا ایک سوالیہ نشا ن ہے۔ انہوں نے جاں بحق افرادکے خاندان سے ہمدر دی کااظہارمرحومین کے لیے دعا مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ انسانی جانوں کاازالہ تو ممکن نہیں تاہم لواحقین کی مالی امداد کے ساتھ ان کے کاروبارکے نقصان کاازالہ ضروری ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بھی سندھ حکومت کوہرقسم کی مددکی پیشکش کی ہے اس لئے سندھ حکومت کوچاہئے کہ جن تاجروں کاجانی ومالی نقصان ہواہے نہ صرف اسے پوراکیا جائے بلکہ پلازہ کی ازسرنو تعمیر میں حفاظتی اور قانونی تقاضے پوری کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں