دولہا کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق،4افراد زخمی

شورکوٹ چھائونی(نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شورکوٹ روڈ، چک نمبر 312گ ب کے قریب دولہا کی گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ بارات فیصل آباد سے شورکوٹ کینٹ کے قریب گاں کی طرف جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور رفیقی ویلفیئرہسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں دولہا کی گاڑی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی، تاہم دولہا اور دیگر مسافر محفوظ رہے۔ بعد ازاں انہیں دوسری گاڑی کے ذریعے منزل تک پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں