8

پیر محمد حسین اللہ شاہ کے عرس مبارک کے سلسلہ میں تقریبات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حضرت پیر محمد حسین اللہ شاہ بخاری نقشبندی (دربار عالیہ بنوں والی سر کار) کا عرس مبارک22جنوری بروز جمعرات کو بعد از نماز مغرب رانا محمد شان کے زیر اہتمام بمقام چک نمبر215نیٹھڑی میں ہو گا، علاوہ ازیں23جنوری بروز جمعتہ المبارک کو بعد از نماز فجر رحمان ولاز ستیانہ روڈ پر عبدالرزاق کے زیر اہتمام عرس مبارک کی نورانی وجدانی تقریب منعقد ہو گی۔ جبکہ سالانہ عرس مبارک صوفی ظفر اقبال24جنوری کو بعد نماز فجر بمقام ڈھڈیوالہ میں محمد نوید کے زیر اہتمام جبکہ اسی روز بعد از نماز مغرب کے زیر اہتمام محمد سلیم ملک بمقام چک نمبر100میں ہو گا،احباب شرکت فرما کر فیوض و برکات حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں