اسلام آباد (بیوروچیف)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو بورڈ آف پیس میں شمولیت پر جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس صرف 2027 تک اور صرف غزہ کے لیے منظور شدہ ہے، چین اور روس نے بورڈ آف پیس کی منظوری کے وقت ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اپنے بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کے کردار کو متاثر کرسکتا ہے، بورڈ آف پیس میں کسی فلسطینی نمائندے کو شامل نہیں کیا گیا۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے کردار اور اختیارات واضح نہیں، بورڈ آف پیس کے مستقل رکن کے لیے 10 لاکھ ڈالر فیس مقرر ہے، بورڈ کے چیئرمین کے اختیارات غیر حقیقی ہیں۔



