ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف) پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھراپنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب اتھارٹی بل 2025منظورکرلیا۔بل کیمطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی بااختیار کارپوریٹ ادارہ ہوگی، وزیراعلیٰ اتھارٹی کی چیئرمین اور وزیر بلدیات وائس چیئرمین ہونگے، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور تمام ڈویژنل کمشنرز اتھارٹی کے ممبران ہوں گے۔ اتھارٹی ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پالیسی، قوانین، معیار اور مقررکرنے کے علاوہ لینڈفل سائٹس کی تعمیر بھی کریگی۔ ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ڈسرکٹ اتھارٹی کاچیئرمین ہو گا، ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو لائسنسنگ، رجسٹریشن اور فیس وصولی کا اختیاربھی حاصل ہو گا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اتھارٹی ویسٹ مینجمنٹ انسپکٹرزکی تقرری بھی کرے گی جب کہ دیہی علاقوں میں صفائی اورحفظان صحت کی بہتری اتھارٹی کی ذمہ داری ہو گی۔ مزید براں اتھارٹی اپنی خدمات کے لیے فیس بھی مقرر کر سکے گی جب کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کے فیصلوں کوبراہِ راست عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں