ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ’ حارث رئوف کی چھٹی کا امکان

لاہور(سپورٹس نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر حارث رف کو پاکستان کے ممکنہ 15 رکنی سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کیمطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ کے فائنل کے بعد سے حارث رف کی شمولیت کے حامی نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے بعد حارث رف نے پاکستان کی جانب سیکوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا جس کے باعث سلیکشن کمیٹی بھی ان کی دستیابی اور فارم پر غور کر رہی ہے۔واضح رہے کہ حارث رف اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں