زیبا میں صبر بہت ہے اتنا مجھ میں بھی نہیں، صنم سعید

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ کفیل کی زیبا میں صبر بہت ہے اتنا مجھ میں بھی نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کفیل میں اداکارہ صنم سعید زیبا کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں عماد عرفانی جامی کے کردار میں موجود ہیں۔کفیل کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور میثم نقوی اس کے ہدایت کار ہیں۔حالیہ انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ مجھ میں صبر ہے لیکن اتنا نہیں جتنا زیبا میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں