بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد سب انسپکٹر ساجد محمود نے نلکہ کوہالہ کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات سپلائر عثمان عرف کرش پٹھان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5کلو کے لگ بھگ چرس برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی۔ پکڑے جانیوالے منشیات سپلائر عثمان عرف کرش سکنہ 7 ج ب پنجواڑ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ چرس پیتا بھی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی بھی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں