ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپرواہی نے 3سالہ بچی کی جان لے لی

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 422 گ ب میں ایک دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 3 سالہ معصوم بچی آمنہ جان کی بازی ہار گئی۔تفصیلات کے مطابق ننھی بچی آمنہ اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ٹریکٹر ڈرائیور بابو ولد اکبر نے ٹریکٹر کو پیچھے کرتے ہوئے لاپرواہی سے ٹریکٹر بچی کے اوپر چڑھا دیا، حادثے میں بچی شدید زخمی ہوئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔واقعے کے بعد علاقے میں غم اور کہرام مچ گیا، جبکہ اہلِ علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔پولیس کے مطابق ٹریکٹر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں