پاکستان اور ورلڈ بینک کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان اور ورلڈ بینک نے باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف اہم شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری مزید گہری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ تعاون ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) 2026–2035 کے تحت عمل میں لایا جائے گا جس کا مقصد معاشی ترقی میں تیزی، موثر حکمرانی اور مالیاتی خلا کو پْر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں