عالمی مارکیٹ میں پنک سالٹ برانڈ کے طورپر فروخت ہو گا

لاہور(بیوروچیف)پنک سالٹ کی پیداوار بڑھانے اور آمدن میں اضافے کیلئے پنجاب حکومت نے پنک سالٹ کو خام مال کے بجائے عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سی ایم پنجاب ویلیوایڈیشن فنانس فارپنک سالٹ منصوبے کے تحت 5ارب کے بلاسودقرضے دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کاروباری طبقہ کوبلاسود قرضے دینے کی سمری منظوری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی ہے ۔سمری کے مطابق دنیا بھر میں نایاب پنک سالٹ صرف پنجاب میں ہی پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں