میڈیا اور پولیس کا باہمی تعاون معاشرتی استحکام کیلئے ناگزیر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرانے فیصل آباد پریس کلب کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ایس پی لائل پور ٹاون عابد حسین ظفر ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجو تھے۔ پریس کلب پہنچنے پرشاہد علی صدر پریس کلب،عہدیداران اور سینئر صحافیوں نے آر پی اوکا استقبال کیا۔ پولیس اور میڈیا کے باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے، عوام تک مستند اور بروقت معلومات کی فراہمی اور پولیس کے مثبت تشخص کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آ رپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے صحافیوں کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہااور کہا کہ میڈیا کا مثبت اور غیر جانبدار کردار معاشرتی ترقی واستحکام کا ضامن ہوتا ہے۔ آر پی او نے صحافیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز اور مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ منفی پروپیگنڈے،افواہوں اور گمراہ کن خبروں کے سدِباب پر جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے۔عوام الناس کو موجود ہ حا لات و واقعات سے آگاہ رکھنا اور انکی حقائق تک رسائی میڈیا کی دن رات مسلسل کا وشوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوتی ہے میڈیا نمائندگان نے یقین دہانی کروائی کہ میڈیا حقائق پر مبنی اور شفاف معلومات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔مزید آ ر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے میڈیا نمائند گان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تعاون سے حالات کو پر امن رکھنے کی ہر ممکن کو شش کی جائیگی تاکہ ریجن فیصل آباد کو کرائم فری بنایا جاسکے اورلوگوں کو در پیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔ پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون معاشرتی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں