سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کرنا ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنر ل سیکرٹری شیخ سعید احمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل صدر ینگ ٹریڈر ملک سہیل نیاز طور اور سینئر تاجر رہنمائو ں نے سانحہ گل پلازہ اور اس سانحہ میں 2 درجن سے زائد تاجروں کی شہادتوں پر اپنی ،اپنے شہر فیصل آباد بلکہ پورے ملک کے تاجروں کی جانب سے گہرے دکھ اور سوگوارخاندانوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ،تعزیت اوردرجنوںلا پتہ افراد کی بخریت باز یابی کی دعا کرتے ہوئے دکھ کی ا س گھڑی میںپوری تاجر برادری متاثرین کے ساتھ ہے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ دلخر اش قومی المیہ ہے گھسے پٹے اور روائتی بیانات سے کام نہیں چلے گاقوم کو اس واقعہ کی تحقیقات سے آگاہ کرنا ہوگا انہوں نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے گل پلازہ کے شہداء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کے اعلان خوش آئندقرار دیا تاہم انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان قیمتی جانوں کے ضیاع کا مداوا نہیںاسے بڑھا یا جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ گل پلازہ کے 12 سوتاجروں کااربوںروپے کا نقصان ہوا ہے انکے نقصانات کے آزالہ کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کی طرف سے10 ارب روپے مختص کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں