KPحکومت عوام کو مشکلات سے نہیں نکال سکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ14سال سے کے پی حکومت میں رہنے والو ں نے عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکی صوبہ دہشتگردی میں جل رہا ہے مگر حکومت کی کوئی حکمت عملی نظرنہیں آ رہی پاک فو ج کے جوان جان کے نذرانے پیش کرکے دہشتگردی کامقابلہ کررہے ہیں پی ٹی آئی کے حکمران صرف ایک قومی مجرم کی رہائی کے خواہشمند ہیں انہیں عوامی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں-ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمہ اورقوم کومشکلات سے نکالنے میں عملی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں صوبائی حکومت آن بورڈ ہے، جبکہ صوبے میں گزشتہ 14برس سے ایک ہی جماعت کی حکومت قائم ہے، صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے ہیں۔دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہو سکتی مگر پی ٹی آئی پناہ دینے والی ہے خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کیوں نہیں بنائی گئی ایک سوالیہ نشان ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، یہ صرف سیاسی اور مذہبی کارڈ کھیلتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوسی ٹی ڈی بنانے اورکانٹر ٹیررازم پر افواج کے ساتھ کھڑے ہونے سے کس نے روکا ہے؟-انہوں نے این ایف سی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2010سے نومبر 2025تک وفاقی حکومت کی طرف سے خیبرپختونخوا کو 5867ارب روپے دیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں