ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا تمام بائی پاسزچوکوں کا وزٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کا ایکسین ہائی وے محمد احمد کے ہمراہ تمام بائی پاسز چوکوں کا وزٹ، ڈپٹی کمشنر نے تمام بائی پاسز پر پولز اور لائٹس لگوانے، ایکسیڈنٹ سے بچاو کے لیے مختلف فاصلے کے ساتھ سپیڈ بریکرز بنانے، بیوٹیفکیشن اور پلانٹیشن کروانے و دیگر امور کی بہتری اور جھمرہ روڈ بائی پاس چوک کی توسیع بارے ہدایات جاری کیں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کا محلہ معظم شاہ چنیوٹی پارک کا دورہ، صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار، سی او ایم سی، لوکل گورنمنٹ،ستھرا پنجاب کے افسران کو 2 دن میں پارک کو مکمل صاف ستھرا بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے ساتھ فنگشنل کرنے کا حکم، غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں