پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف متحرک

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈان جار ی ہے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیو ں اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر مسلسل عملدرآمد نہ کرنیکی وجہ سے ایک ٹی سٹال اور بھوانہ میں واقع معروف ہوٹل سیل کردیا گیا۔دوران معائنہ صفائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئیجبکہ مزید کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 68 ہزار کے جرمانے عائدکئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں کریانہ سٹور سے دوران معائنہ 14 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس اور 2 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کر کے تلف کرائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں