دکان کی توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ (نامہ نگار)دکان پر قبضہ کر نے کی نیت سے توڑ پھوڑ کر نے والا قانون کی گرفت میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر335ج ب کے طارق محمود کی دکان پر کرامت علی وغیرہ آئے اور اس کی دکان پر قبضہ کر نے کی کوشش کی اورسامان وغیرہ کی توڑ پھوڑ کر تے ہو ئے مالک دکان کے ساتھ لڑائی جھگڑاکر تے ہو ئے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں شور واویلہ سن کر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے مداخلت کر کے اس کی جان چھڑائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے اطلاع ملنے تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں