مائیکل وان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم قرار دیدیا

ناگپور (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ماہرین کرکٹ کا ماننا ہے کہ اس بار کیویز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔اسی حوالے سے سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مضبوط امیدوار قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مائیکل وان نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکتا ہے، اس کے پاس کھلاڑیوں کا مضبوط گروپ ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف کیوی ٹیم نے بھارتی میدان میں میزبان ٹیم کے خلاف 2-1 سے ون ڈے سیریز اپنے نام کی ۔علم میں رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری ہورہا ہے جس میں نیوزی لینڈ ٹیم گروپ ڈی میں افغانستان، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور یو اے ای کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلد کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔اگلے ماہ بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں میچل سینٹنر کی قیادت میں فن الین، مائکل بریسول، مارک چیمپمن، ڈیون کانوے اور جیکب ڈفی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں