اغواء ہونیوالا 9سالہ بچہ تا حال نہ مل سکا

گوجرہ(نامہ نگار)دو روز قبل اغواء ہونے والا9سالہ بچہ برآمد نہ ہو سکا۔چک نمبر339ج ب کے مجاہد اقبال نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کانو سالہ بیٹا ابوبکر گھر کے باہر کھیل رہاتھاکہ گائوں مذکور کے ذوالقرنین رضااور اس کا بھائی اقبال دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگئے اور اس کے بیٹے کو زبردستی اغواء کر کے فرارہو گئے ۔پولیس نے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاحال ابھی کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ۔ایک اطلاع کے مطابق ملزمان کی طرف سے بچے کی رہائی کیلئے 30 لاکھ روپے تاوان بھی طلب کیاگیاہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں