بیوی پر تشدد کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)شوہر نے بیوی کوبچوں کے سامنے تشددکا نشانہ بناکر شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ وزیر پارک کی مائدہ اسلم اپنے بچوں سمیت اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس کا اپنے شوہر شاہد محمود کے ساتھ معمولی جھگڑاہو گیا جس پر شاہد نے اس کو کمسن بچوں کے سامنے شدید تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیااور اس کے پارچات پوشیدنی پھاڑ دئیے اور موقع سے فرارہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں