6

فلاح و بہبود کی ترقیاتی اسکیموں کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں،ایم ڈی واسا ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے خبردار کیا ہے کہ فلاح و بہبود کی ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں اور جاری ترقیاتی سکیموں میں کسی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملت روڈ اور میاں پنڈ میں جاری سیور یج کی ترقیاتی سکیمیں علاقہ مکینوں کو سیوریج آپر یشنز میں نمایاں ریلیف دینے کے لئے شروع کی گئی تھیں اور ان پر تعمیراتی کاموں کی رفتار میں اضافہ کر کے انہیں جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ایم ڈی واسانے مزید کہا کہ کنسلٹنٹ ایجنسی ترقیاتی سکیموں کے مسلسل وزٹ کرے اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی اور طے کردہ سپیسی فکیشن کی سخت مانیٹرنگ کرے تاکہ فنڈز کے استعمال کی شفافیت کو برقرار رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے شہرویوں کے سیوریج سے متعلقہ دیرینہ مسائل حل ہونگے اور نکاسی آب کی معیاری سروسز کی ڈلیوری ممکن ہو سکے گی۔ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی پائیدار سہولیات مہیا کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں