11

جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں کھیلوں کا فروغ قابل تعریف ہے،آر پی او سہیل اختر سکھیرا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس فیصل آباد میں نوجوان نسل کو صحت وتوانا رکھنے کیلئے کھیلوں کے میدان کو آباد رکھے ہوئے ہیں آج کے نوجوانوں کو اپنی توانائیاں مثبت سمت میں صرف کرنے کی ضرور ت ہے ایسے ادارے ملک وقوم کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سال2025میں اس کمپلیکس میں آٹھ میگا کرکٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلئے ساڑھے پانچ ملین روپے کے نقد انعامات ‘کٹس’ٹرافی تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ جواد افضل ‘شیخ عماد افضل کا کہنا تھا کہ ہم اپنے والد مرحوم شیخ محمد افضل کے وژن صحت مند فیصل آباد کو جاری وساری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی اس اپنے والد مرحوم کے وژن کو جاری رکھیں گے تقریب میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا انیس احمد’سابق قومی ٹیسٹ پلیئر محمد سلیمان کے علاوہ فرازمحمود الحسن’جی ایم جے ٹیکس میاں رضوان الحق’جی ایم جواد کلب میاں ندیم اشرف’ہیڈ کوچ جواد کلب میاں نوید نذیر’میاں کاشف فرید’میاں ندیم اشرف’حافظ امین الحق’خزانچی کرکٹ ایسوسی ایشن رانا ظہیر الحق’سابق سیکرٹری میاں حسیب احمد’فرخ محمود’محمد ندیم ڈس ‘مقصود احمد اے ایس پی گلبرگ ‘حسن بلال نے بھی شرکت کی آخر میں اس موقع پر جونیئربیڈمنٹن چمپیئن شپ 2025میں کامیاب ہونیوالے فیصل آباد کے پلیئر اور ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں آر پی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا’چیف ایگزیکٹو جواد کلب شیخ جواد افضل’شیخ عماد افضل ‘فراز احمد’حمیداں افضل’رانا انیس سمیت دیگر نے کھلاڑیوں’گرائو نڈمین’ایمپائر میں کیش انعام ‘ٹرافیاں اور کٹس تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں