9

فلور ملز سے ترسیل، آٹا ڈیلرز فروخت تک نگرانی جاری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈویژن میں 10کلوگرام آٹا کا تھیلا905، اور 20کلوگرام تھیلا1810روپے کے مقررہ نرخو ں پر دکانوں پردستیاب ہے۔فلور ملز سے ترسیل تا مقررہ آٹا ڈیلرز/پرچون دکان پر فروخت تک کے عمل کی مکمل نگرانی جاری ہے۔انسپکشن ٹیمو ں نے ایک روز میں اوورچارجنگ پر فیصل آباد میں 5آٹا چکیوں کو55ہزار روپے جرمانہ اور ضلع جھنگ میں 4آٹا چکیوں کو سیل کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عثمان سکندر نے بتایا کہ ڈویژن میں فلور ملز کو روزانہ1875 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جارہی ہے۔گندم کے عوض فلور ملز کی طرف سے آج کے روز10 کلوگرام کے ایک لاکھ26 ہزار280 تھیلے اور20 کلوگرام کے 2ہزار 116 تھیلے حاصل ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد کو10 کلوگرام کے87 ہزار 12۔20 کلو گرام کے 1550 تھیلے 924 مقررہ شاپس پر فراہم کئے گئے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 10 کلوگرام کے 13 ہزار 477 اور 20 کلوگرام کے 141 تھیلے 280 شاپس پر،ضلع جھنگ میں 15 ہزار 641 تھیلے اور 425 تھیلے 326 دکانوں پر فراہم اورضلع چنیوٹ میں 10 کلوگرام کے 10 ہزار 150 تھیلے 120 دکانوں پر سپلائی کئے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک نے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں آٹا کی وافر دستیابی ہے اور 1650 مقررہ شاپس پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں