بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون،26پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کیخلا ف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید26بجلی چور پکڑے گئے جن کو28 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور8لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔فیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران اب تک کل25783بجلی چور پکڑے گئے جن کو5 کروڑ94لاکھ94ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 2 ارب74 کروڑ36لاکھ سے زائدکاجرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ ان بجلی چوروں سے دو ارب 15کروڑ 33لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی گئی ہے ۔ مذکورہ بجلی چور ڈائریکٹ سپلائی ،شنٹ سسٹم،میٹر کی باڈی میں سوراخ کرکے ،میٹر کو سلو کرکے اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ۔ بجلی چوری میں24083گھریلو، 822کمرشل،752زرعی اور126انڈسٹریل کنکشنز ملوث پائے گئے ۔ان میں سے 25753بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جبکہ 23894کے خلاف بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگیاہے جبکہ16528بجلی چور قانون کی گرفت میں آچکے ہیں۔ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک6031بجلی چوروں کوایک کروڑ42 لاکھ68ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور67کروڑ36لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے5315بجلی چوروں کو1کروڑ41لاکھ42ہزار سے زائدسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور63کروڑ3لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔فیسکوجھنگ سرکل سے کل2798بجلی چوروں کو66لاکھ38ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑ86لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے3850بجلی چوروں کو92لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور46کروڑ27لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل6126بجلی چوروں کو1کروڑ11لاکھ50ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور55کروڑ70لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل1663بجلی چوروں کو40لاکھ93ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 18کروڑ11لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا ۔مذکورہ بجلی چوروں کے میٹر و دیگر فیسکو تنصیبات موقع سے اتار لی گئی ہیں چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پرفیسکوریجن میں بجلی چوری کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اوربلا امتیاز بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر نے کہا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا نہایت ضروری ہے۔فیسکو ریجن سے آخری بجلی چورکے پکڑے جانے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ بجلی چورملک و قوم کے مجرم ہیں ۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں بجلی چوری کی واردات پر گہری نظر رکھیں اور کسی قسم کی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع فیسکو کی ہیلپ لائن یا اپنے بل پر موجود دفاتر کے نمبر پر دیں تاکہ اس قومی جرم کا خاتمہ کیاجاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں