آسان اقساط پر بائیکس ‘رکشہ’لوڈر سکیم پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت کی جانب سے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس، رکشوں اور لوڈرز کی سکیم پر باقاعدہ عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی الیکٹرک وہیکل ایڈاپشن اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈرز کے لیے سبسڈی کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت رواں مالی سال تقریبا 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ حکومت سال 2030 تک 100 ارب روپے سے زائد سبسڈی دینے کا ہدف رکھتی ہے۔پہلے مرحلے میں منظور شدہ درخواست گزاروں کو سبسڈی منتقل کر دی گئی ہے، اس فیز ون میں 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے، جن میں 40ہزار الیکٹرک بائیکس اور ایک ہزار رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔سبسڈی براہِ راست اسٹیٹ بینک کے ذریعے بینک اکائونٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔الیکٹرک بائیکس پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی دی جا رہی ہے، اسکیم کے تحت بینک لیز اسکیم کے ذریعے الیکٹرک بائیکس اور رکشے آسان اقساط میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔دوسرے مرحلے میں مزید 78 ہزار سے زیادہ الیکٹرک وہیکلز پر سبسڈی دینے کا منصوبہ ہے اور صرف رجسٹرڈ الیکٹرک گاڑیاں ہی سبسڈی کی اہل ہوں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم کا مقصد سستی اور ماحول دوست سواری کو فروغ دینا اور ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں