پاکستان کی چین کو برآمدات میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف)گزشتہ سال پاکستان کی چین کو برآمدات میں 1.07فیصد اضافہ ہوا جو 2024 میں2.81 ارب ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 2.84 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔رپورٹ کیمطابق جنوری 2025میں برآمدات 204.94 ملین ڈالر رہیں جبکہ فروری میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 238.94ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو فروری 2024 کے 167.44ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 43فیصد زیادہ ہیں۔سال کے اختتام پر برآمدات میں مضبوط تیزی دیکھی گئی، نومبر میں برآمدات 303.01 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر میں یہ سال کی بلند ترین سطح 336.45 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اگرچہ زیادہ تر مہینوں میں بہتری رہی تاہم اکتوبر 2025میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں برآمدات 273.13 ملین ڈالر رہیں جبکہ اکتوبر 2024میں یہ 281.33ملین ڈالر تھیں۔ 2025میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 25.23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں