افسران کے تقرر و تبادلے

لاہور (بیورو چیف) پنجاب حکومت نے 17افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سیکرٹری (ٹیکسز ) بورڈ آف ریونیو پنجاب خالد محمود ٹیپو کو تبدیل کر کے چیف ہیڈکوارٹرز پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات ، ڈپٹی کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی انجم ریاض سیٹھی کو تبدیل کر کے سیکرٹری (ٹیکسز )بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات ، ڈائریکٹر (فنانس اینڈ اسٹیٹ ) پنجاب اوقاف آرگنائزیشن خالد محمود کو تبدیل کر کے انکی خدمات ڈسپوزل پر بورڈآف ریونیو پنجاب کے سپرد ، شاہد یعقوب کو ڈائریکٹر (فنانس اینڈ اسٹیٹ ) پنجاب اوقاف آرگنائزیشن تعینات ،ڈائریکٹر پھاٹا حافظ عرفان حمید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر محکمہ لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات، احمد فراز کو ڈائریکٹر پھاٹا تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب محمد عاطف کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ تعینات ، عرفان ممتاز خان کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور صولت حیات وٹو کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات ، عبدالرزاق علی ڈوگر کی خدمات محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے سپرد ، محمد شاہ رخ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تقرری کے لئے خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی ( پی پی ایچ اے ) کے سپرد ، ڈائریکٹر ( اے اینڈ ایف ) ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان محمد اسد علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) کوٹ ادو تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )لاہور محمد صہیب بٹ کو تبدیل کی خدمات چیف منسٹرز آفس کے سپرد اور حافظ کریم داد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )لاہور تعینات ، مظہر علی سرور کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت و بہبود آبادی تعینات،رانا شکیل اسلم کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات جبکہ صفدر حسین ورک کی خدمات ڈسپوزل پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں