حنا رضوی نے مردوں کی بیوفائی ظاہر کرنیوالی عادت سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (شوبز نیوز) ہدایتکارہ سنگیتا کی بہن اداکارہ حنا رضوی نے مردوں کی بیوفائی ظاہر کرنے والی عادات سے پردہ اٹھا دیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا رضوی نے کہا کہ آج کے دور میں ہر بچے کے ہاتھ میں موبائل فون ہے اور اسے ہر قسم کی معلومات تک رسائی حاصل ہے۔ اس لئے جب کسی کے رویئے میں اچانک یا غیر معمولی تبدیلی نظر آئے تو وہ فطری طور پر توجہ کا مرکز بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر نوعمر لڑکے عموما دوستوں سے ملنے، باہر گھومنے اور نئی چیزیں آزمانے کا معمول رکھتے ہیں لیکن جب وہ کچھ باتیں یا سرگرمیاں چھپانے لگیں تو یہ بات واضح اور محسوس ہونے لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاندان کے کسی فرد کا اچانک چپکے سے باہر نکلنا یا رویئے میں غیر متوقع تبدیلی ایک اہم اشارہ ہو سکتا ہے کہ اب معاملے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات صرف بھائیوں یا بیٹوں تک محدود نہیں بلکہ عمومی طور پر مردوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں