چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کا بڑا اعزاز ‘بہترین طبی سہولتوں کے بیرون ملک چرچے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کا بڑا اعزاز ،تھائی لینڈ میں منعقدہ انٹر نیشنل کانفرنس میں بچوں کے علاج کے انتظامات کی تعریف ۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ایشا پیسفک سوسائٹی آف پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرالوجی اینڈ ہیپاٹالوجی اور تھائی سوسائٹی آف پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرالوجی اینڈ ہیپاٹالوجی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقادکیا گیاجس میں چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے شعبہ گیسٹروانٹرالوجی کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جاپان، کوریا، تھائی لینڈ، انڈیا اور امریکہ کے ڈاکٹرز نے شرکت کی اور گیسٹروانٹرالوجی سے متعلق اپنی تحقیقات اور تجربات کو شیئرکیا۔ کانفرنس کے دوران چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں بچوں کے علاج میں استعمال ہونیوالی ٹیکنیک کو سر اہا گیا ۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے شعبہ گیسٹروانٹرالوجی میں بچوں کو معدہ ، جگر و آنت کے حوالے سے تمام صلاحیتیں بروقار لاکر صحت کے سلسلے میں جدید ترین سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ چلڈرن ہسپتال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر نوید اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر اسما ء مشتاق کی سرپرستی میں بچوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ،ہسپتال روزانہ کی بنیاد پر ترقی کی طرف گامزن ہے۔چلڈرن ہسپتال میں بغیر آپریشن کے اب تک 250 سے زائد بچوں کی اینڈو سکوپی کے ذریعے فارن باڈی نکال کر جان بچائی جاچکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں