پٹرولیم لیوی کی مد میں اربوں کا اضافی ریونیو حاصل

اسلام آباد (بیورو چیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے، قانونی پیٹرول کی فروخت میں اضافہ ہونے لگاجس سے حکومت کو پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں اربوں روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوا ہے۔حکام نے بتایا کہ غیرقانونی پیٹرول کی اسمگلنگ میں کمی کے باعث حکومت کے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 284ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ایف بی آر نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ہزار 442غیرقانونی پیٹرول پمپس کو سیل کیا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 828ارب روپے وصول کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں