جنرل ہسپتال سمن آباد میں ناقص صفائی پر2لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انورنے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کے دورہ کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ٹھیکیدار کو2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ کے لئے سخت وارننگ بھی جاری کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تمام وارڈز،برآمدوں کی جامع واشنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ واش رومز صفائی کے لحاظ سے معیاری ہونے چاہیں۔انہوں نے مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت،ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق کی۔کمشنر نے ادویات سٹور میں میڈیسن کی دستیابی وریکارڈ چیک کیا اورمشینری کے فعال ہونے کا جائزہ لیا۔انہوں نے بلڈ بینک،لیبارٹری ودیگر تشخیصی یونٹس کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ہسپتالوں کی انسپکشن کا مقصد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہسپتالوں میں طبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کی ہدایات کررکھی ہیں جس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں