تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس نومنتخب صدر چوہدری محمد شکور گجر کی صدارت میں ہوا’ اجلاس کے مہمانان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین امین بٹ’ DBA کے صدر میاں طارق محمود’ موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ تھے’ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سرپرست چوہدری محمود احمد’ ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری نواز کموکا’ نومنتخب صدر چوہدری محمد شکور گجر’ جنرل سیکرٹری ملک انوارالرحمان’ چیئرمین مرزا حاجی عبداللہ’ فنانس سیکرٹری مرزا امجد کمال’ چوہدری ظفر اقبال’ سید ناظم حسین شاہ’ سینئر نائب صدور چوہدری اسرار احمد کمبوہ’ مرزا محمد اسلم بیگ’ جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد عمیر’ ڈپٹی سیکرٹری رانا عامر’ حاجی حبیب ‘ اسٹیج سیکرٹری ملک ڈاکٹر احمد الرحمان’ نائب صدور ملک طلحہ’ شیخ عمران’ حاجی غلام عباس’ ملک سہیل احمد’ چوہدری شکیل احمد’ حاجی محمد مشتاق’ ملک ارسلان احمد’ ایگزیکٹو ممبران مرزا ذیشان’ ناصر کمال’ رانا عمران’ رانا عامر’ ذوالفقار شاہ’ ملک سہیل اقبال’ شیخ عبدالرحمان’ میاں وحید’ رانا خاور علی’ مراد علی’ محمد احمد حسین’ فیصل عظیم باجوہ’ رانا ذیشان’ محمد مبین گجر’ شیخ کاشف’ چوہدری عارف گجر’ میاں عدیل’ رانا صفدر’ حافظ عبدالوہاب کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ خطبہ استقبالیہ میں ایسوسی ایشن کے سرپرست چوہدری محمود احمد نے مہمانان خصوصی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری تقریب میں شرکت کر کے ہماری خوشیوں کو چارچاند لگا دیئے ہیں’ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر میاں طارق محمود کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور امید کا اظہار کیا کہ آپ کے ٹنور میں بنچ اور بار کے تعلق مضبوط ہوں گے اور عام آدمی کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی’ چوہدری محمود احمد نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جس طرح آپ تاجروں کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیں اس کا صلہ اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور دیگا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کہا کہ کمزور کی مدد کر کے اس کا حق دلانا میرا نصب العین ہے’ میرے ہوتے ہوئے تاجروں طبقہ کو کوئی پریشان نہیں کرسکتا’ ہم نے ہمیشہ انتظامی معاملات میں ضلعی حکومت کا ساتھ دیا ہے مگر زیادتی ہم برداشت نہیں کرتے’ ہم حق کی آواز بلند کرتے ہیں اور جائز مطالبات منواتے ہیں جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کے افسران ہماری عزت بھی کرتے ہیں اور ہماری بات بھی مانتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ آپ سب کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں’ 24 گھنٹے میرا فون کھلا ہوتا ہے’ آپ سب کو جب بھی میری ضرورت محسوس ہو مجھے کال کریں انشاء اللہ آپ کے مسئلے حل ہوں گے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر میاں طارق محمود نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ میں اپنے ٹنور میں فیصل آباد کیلئے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کو یقینی بنائوں اس کیلئے میں نے چارج لیتے ہی کام شروع کر دیا ہے’ انشاء اللہ سال کے آخر میں فیصل آباد کی عوام کو اچھی خبر دے کر جائیں گے’ انہوں نے کہا کہ کاروباری معاملات میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے’ ایسوسی ایشن کے کسی ممبر کو میری رہنمائی کی ضرورت ہو تو بار میں آئیں انشاء اللہ آپ کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرائیں گے’ آخر میں فیصل آبادالیکٹرونکس انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر چوہدری محمد شکور گجر اور جنرل سیکرٹری ملک انوارالرحمان نے ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں ایسوسی ایشن کے اعلیٰ منصب پر فائز کیا’ ہمارا ہر قدم ایسوسی ایشن کے ممبران کی ویلفیئر’ ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھے گا’ آخر میں مشہور گلوکار حکیم عظیم نے عارفانہ کلام سنا کر تقریب میں سماں باندھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں