پیرافورس ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب،مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ نہ ہوسکا

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پیرا فورس اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں غایب مصنوعی مہنگائی جا راج۔پرنٹڈ پرائس والی اشیا پر اوورچارجنگ جاری روٹی کی قیمت 12روپے بھی نافذ نہ ہو سکی ۔ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کی جاری کردہ پرائس لسٹ کی حیثیت صرف کاغذ کے ایک ٹکڑے کے برابر رہ گئی۔منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد کے شہریوں کو دوکانداروں کی جانب سے نافذ کردہ مصنوعی مہنگائی کا عذاب بھی مسلسل جھیلنا پڑ رہا ہے گھی چینی دالیں چاول مصالحہ جات سے لے کر پھل سبزیاں گوشت دودھ دہی انڈے بیکری آیٹمز تک کی قیمتیں دوکاندار اپنی مرضی سے وصول کر رہے ہیں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشیا جن پر قیمتیں پرنٹڈ ہوتی ہیں ان پر بھی اورچارجنگ کی جا رہی ہے ایک ہی جگہ پر واقع مختلف دوکانوں پر کسی ایک چیز کا ریٹ یکساں نہیں ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کہیں کاروائی نہیں کر رہے اپنے دفاتر میں بیٹھے تاجر تنظیموں سے پیسے اکٹھا کر کے فرضی کاروائیوں کی رپورٹس بنا کر ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کو ارسال کر دی جاتی ہیں دوسری جانب پیرا فورس نے بھی تحصیل منچن آباد میں ناجائز منافع خوری میں ملوث مصنوعی مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سرے سے کوئی کاروائی نہیں کی شہریوں کے عدم اعتماد کی صورت حال اس حد تک ہو چکی ہے کہ وہ خریداری کے لئے آئیں تو سرکاری لسٹ دیکھنا ہی گوارا نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں