ایران بات چیت چاہتا ہے’ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جا رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکی فوجی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل ہو رہے ہیں، گرین لینڈ کی سکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنیکا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور سال کیاختتام پر چینی صدر امریکا آئیں گے۔ بولے زیلنسکی اور پیوتن دونوں معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،جلد معلوم ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں