فیصل آباد میں پنجاب کا پہلا ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر بننے جارہا ہے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ریجن کو منشیات فری بنانے کیلئے سول و پولیس انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات جاری ہیں۔ریجنل پولیس کے زیراہتمام نارکوٹکس انویسٹی گیشن کے حوا لے سے ایک روزہ ٹریننگ سیمینار نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسرسہیل اختر سکھیرا،سٹی پولیس آفیسر صاحبزاد بلال عمر موجود تھے۔ کمشنر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آرپی او فیصل آباد پولیس افسران وملاز مین کی بہبود کے لئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ملازمین کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ احسن اقدام ہے۔انہوں نے ایسی ورکشاپس کے انعقاد کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اورکہا کہ آئندہ سیشن میں سول افسران کو بھی شامل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو نکیل ڈالنے کا کریڈٹ آرپی او کو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں پنجاب کا پہلا ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر بننے جارہا ہے۔کمشنر نے کہا کہ پولیس ہماری فرنٹ لائن آف ڈیفنس ہے۔پولیس کے شہدا،غازیوں اور حاضر و ریٹائرڈ افسران وملازمین کے بچوں کے لئے پبلک سکولوں میں فیسوں میں خصوصی رعایت دی ہے۔آرپی او نے شرکت پر کمشنر کا شکریہ ادا اور کہا کہ پبلک سکولوں میں پولیس کے بچوں کے لئے فیسوں میں رعایت پر کمشنر کے مشکور ہیں۔ ہال میں موجود پولیس افسران وملازمین نے کھڑے ہوکر کمشنر اور آرپی او کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں