سندھ طاس معاہدے کی ڈیڈلائن ختم’ بھارت خاموش

اسلام آباد (بیوروچیف)سندھ طاس معاہد ے پر بھارت کی مسلسل خاموشی برقرار ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن گزرے 35دن ہوگئے مگر نئی دہلی نے کوئی جواب نہ دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت سے 16دسمبر 2025ء تک اپنے اقدامات کی وضاحت طلب کی گئی تھی، مگر ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق سوالات بدستور برقرار ہیں ،بھارت کی خاموشی بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں