محمد شاہد قائداعظم ٹرافی میں آزاد کشمیر ٹیم کی قیادت کرینگے

مکوآنہ (نامہ نگار) مکوآنہ سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل ویل چیئر کرکٹر محمد شاہد کو 2026 میں ہونے والے میگا ایونٹ قائد اعظم ٹرافی میں آزاد کشمیر کا کپتان بنا دیا گیا اس موقع پر محمد شاہد کا کہنا تھا کہ یے میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کے مجھے قائد اعظم ٹرافی میں آزاد کشمیر کی ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملا اس پر میں پاکستان ویل چیئر کرکٹ کونسل کا بے حد مشکور ہوں انشا اللہ میں پوری کوشش کروں گا کے اپنی ٹیم کو ساتھ لے کر چلوں اچھا کھیلیں اور ٹرافی اپنے نام کرینگے قائد اعظم ٹرافی 8 فروری سے 12 فروری تک فیصل آباد میں کھیلی جائیگی جس میں ملک بھر سے6ٹیمیں شرکت کرینگی۔جن میں پنجاب ،سندھ ،بلوچستان،آزاد کشمیر ،اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں