سفیان مقیم کا ڈربی شائر فالکنز کی ٹیم سے معاہدہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی سپن بائولر سفیان مقیم کا انگلینڈ کے ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ڈربی شائر فالکنز کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔سفیان مقیم ڈربی شائر فالکنز کو پہلے ہاف کیلئے دستیاب ہوں گے، پاکستانی سپنر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ڈربی شائر فالکنزکی جانب سے6میچز کھیلیں گے۔ہیڈ آف کرکٹ ڈربی شائر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سفیان مقیم ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ٹیم میں ان کی شمولیت فائدہ مند ثابت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں