ڈکیتی،چوری کی مزید58وارداتیں،مزاحمت پر تاجرلہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 58وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، مزاحمت پر تاجر کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے جبکہ اوباش نوجوان نے دوشیزہ کو بے آبرو جبکہ 4خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ 202ر۔ب گٹی کے وسیم کی اہلیہ (آ) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان، ملت ٹائون بی بلاک کے یاسر کی ہمشیرہ (م) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ 225ر۔ب کے الیاس کی اہلیہ (ش) گھر سے سودا سلف لینے گئی واپس نہ آئی’ ٹھیکری والا کے علاقہ 74ج ب کی یاسمین کی ہمشیرہ (الف) کو نامعلوم نے اغوا کر لیا’ لنڈیانوالہ کے علاقہ پنڈی شیخ موسیٰ کے افتخار احمد کی بیٹی(ف) کو اوباش ملزم سلمان نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، جڑانوالہ کے علاقہ 240موڑ کے جعفر حسین کا بیٹا طلحہ اور منصور آباد کے علاقہ محمود آباد کے غلام محی الدین کے بھائی کامران کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جڑانوالہ کے علاقہ 105 گ ب میں مسلح ڈاکوئوں کا دکان میں داخل ہو کر تاجر وسیم کو سب کچھ حوالے کرنے کو کہا، اس نے مزاحمت کی تو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ ایف آئی سی ہسپتال کے قریب عتیق سے نقدی وفون، انار کلی بازار کے قریب عبدالرحمن سے نقدی وفون، گلبرگ روڈ پر عمر اصغر سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، اکبر آباد قبرستان کے قریب وقاص سے 16ہزار وفون، فتح آباد کے خاور حسین کے گھر سے قیمتی سامان چوری، کھوکھر ٹائون کے حنیف سے 55ہزار وفون، اسلامیہ پارک کی شبانہ کوثر کے گھر سے اڑھائی لاکھ لوٹ لئے، گلستان کالونی میں رضوان سے قیمتی فون چھین لیا، 51ر۔ب کے فیصل کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 48ر۔ب کے نوید کے گودام سے تاریں چوری، ملت ٹائون ایف بلاک عثمان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، لاثانی پلی کے قریب قاسم سے 15ہزار وفون، 195ر۔ب کے طارق سے جھپٹا مار کر آئی فون چھین لیا، 192ر۔ب رسول نگر کے غلام دستگیر کے ڈیرے سے مویشی چوری، 187ر۔ب کے آصف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، ٹی اینڈ ٹی کالونی میں مائزہ شہزادی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چوری، یوسف ٹائون کے اظہر سے نقدی وفون، 79گ ب کے شفیق کی حویلی سے 5بکرے چوری، 215ر۔ب کے ذیشان علی سے ڈیڑھ لاکھ، موبائل فون چھین لئے گئے، 240ر۔ب کے مجاہد کی حویلی سے مویشی چوری، 221ر۔ب کے زاہد عباس کے گھر سے دو بکرے چوری، ایئر پورٹ چوک کے قریب کاشف علی سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 31ج ب میں شاہ فیصل کا گھر لوٹ لیا، 257ر۔ب کے جلیل احمد سے ڈیڑھ لاکھ، المعصوم ٹائون کے عمران کی دکان کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری، اوڈین سٹریٹ کے قریب عاطف سے 10ہزار، بابر چوک کے قریب حسن رئوف سے سوا لاکھ، بابر چوک کے محمد حسن سے70ہزار وفون، 80ج ب کے میاں ممتاز سے 66ہزار وفون، 73ج ب کے منظور احمد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 77ج ب کے اشفاق سے سوا دو لاکھ وفون، محلہ کیمپ جڑانوالہ کے قریب عبدالجبار کی دکان سے قیمتی مشینری چوری، شاہ جی میرج ہال کے باہر اشرف سے موٹر سائیکل، پاکستانی چوک کے قریب شمیم اختر سے جھپٹا مار کر پرس، 433گ ب کے نواز کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 377گ ب کی پٹھانی بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری، مکوآنہ کے عباس سے 74ہزار وفون، 103ر۔ب کے تنویر سے 10ہزار وفون، 69ر۔ب کے ندیم کے گودام سے 4لاکھ کا سامان چوری، 598گ ب کے جاوید سے 15ہزار وفون، بنگلہ چوک کے قریب سجاد سے نقدی وفون، 441گ ب کے طاہر سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ علاوہ ازیں عدیل ٹائون کے وقاص اسلم، فیکٹری ایریا کوہلو والی گلی سے ناصر علی، قصبہ ڈجکوٹ سے مدثر، کوریاں روڈ کے اکبر علی، 229ر۔ب مکوآنہ کے عظیم عباس، 407گ ب کے جنید، گلشن عزیز کالونی سمندری سے رفعت، پیپلز کالونی کے عمیر، ڈی گرائونڈ کے علی احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں